ہمارا مشن

خاص تعلیمی اسکولی اتھارٹی (SPSM) یہ یقینی بنانے کی جدوجہد کرتی ہے کہ بچے، نو عمر افراد اور بڑے افراد عملی لیاقتوں سے قطع نظر اپنی تعلیم کے اہداف حاصل کرنے کے لیے بنیادی پیشگی شرائط پوری کریں گے۔

ہم یہ کام درج ذیل کی معرفت کرتے ہیں:

• خاص تعلیمی تعاون
• خاص اسکولوں میں تدریس
• قابل رسائی تدریسی مواد
• سرکاری گرانٹس۔

تعلیمی نتائج میں جو مختلف معذوریاں ہو سکتی ہیں وہ ہمیں معلوم ہیں۔ ہم جو تعاون پیش کرتے ہیں وہ کسی فرد کی آموزش کے بارے میں، معلمین کے کام یا اعمال اور تنظیم کے بارے میں ہو سکتے ہیں۔

معذوریوں سے قطع نظر، ہر کسی کو ایسی تعلیم کا حق ہے جو کارگر ہو۔ اس کی فراہمی کے لیے پری اسکولوں، اسکولوں اور تعلیم بالغان کے معاملے میں جانکاری اور لیاقتیں ہونا ضروری ہے۔

ہم جو لیاقتیں پیش کرتے ہیں ان سے بلدیوں اور خود مختار اداروں کے موجودہ خاص تعلیمی وسائل کی تکمیل ہوتی ہے۔

خاص تعلیم میں تحقیق اور باہمی تعاون

ہم تحقیق اور طرز عمل کو ایک دوسرے سے قریب تر لانے کی کوشش کے تحت کام کرتے ہیں۔ کانفرنسوں، سیمیناروں، مختلف ویب سائٹس کے ذریعہ اور ہمارے اخبار"مساوی قدر"‎ کے ذریعہ خاص تعلیمی تحقیق کا اشتراک کرنے کے علاوہ دوسرے طریقوں سے انجام دیا جاتا ہے۔

ہم ایک نیٹ ورک میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کا بھی باہمی تعاون کرتے ہیں اور تربیت اور کورسز میں تعاون کرتے ہیں۔

یورپین باہمی تعاون یورپی ایجنسی برائے خاص ضروریات اور شمولیتی تعلیم میں ہمارے مشن کے ذریعہ انجام پاتا ہے۔ لیاقت کے ہمارے شعبے میں نیٹ ورک میں موجود دیگر چیزوں کے ساتھ بین الاقوامی رابطے کافی اہم ہیں۔ خاص طور پر نادر الوقوع معذوری والے شعبوں میں۔

ہم قومی ایجنسی برائے تعلیم اور اسکولز انسپکٹوریٹ کے ساتھ باقاعدگی سے باہمی تعاون بھی کرتے ہیں۔

Publicerat onsdag 4 januari 2017 Granskat fredag 17 augusti 2018
Tillbaka till toppen